• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستانی پہاڑی نمک کی 99 کروڑ کی اسمگلنگ پکڑنے کا دعویٰ، 4 ملزمان گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کا پاکستانی پہاڑی نمک کی 99کروڑ کی اسمگلنگ پکڑنے کا دعویٰ، 4ملزمان گرفتار، راک سالٹ کی 73لاکھ کلوگرام سے زائد کھیپ پکڑی گئی، سری لنکا کے راستے 295کنٹینرز بھارت پہنچائے گئے۔ جعلی تجارتی دستاویزات سے مال کی شناخت چھپانے، اماراتی کمپنیوں کے نام پر جعلی سرٹیفکیٹ استعمال کرنے کا الزام، انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی محکمہ محصولات انٹیلی جنس نے پاکستان سے راک سالٹ (پہاڑی نمک) کی اسمگلنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف کرتے ہوئے 99 کروڑ روپے (30 کروڑ بھارتی روپے) مالیت کا 73 لاکھ کلوگرام سے زائد نمک ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی وزارت خزانہ کے مطابق آپریشن ڈیپ مینی فیسٹ کے تحت کارروائی میں 295 کنٹینرز پکڑے گئے، جن میں 7 ہزار 311 میٹرک ٹن صنعتی اور ہمالیائی نمک موجود تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید