نئی دہلی( نیوز ڈیسک) دہلی میں ترنگا مارچ سے پہلے کاکروچ جنتا پارٹی کے صدر ابھیجیت دپکے اور طالبعلم رہنما نیہا بورا کو حراست میں لے لیا گیا۔کناٹ پلیس میں مظاہرے ،احتجاج کرنے والوں کا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو نکالنے کا مطالبہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے دہلی پولیس نے کاکروچ تحریک اور کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی صدر ابھیجیت دپکے کو جھنڈے والان میں اس مقام سے حراست میں لے لیا جہاں وہ قیام پذیر ہیں۔