کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی فوجی سربراہ جنرل لینیوے نے انتباہ کیا ہے کہ اگلی جنگ امریکی سرزمین تک پہنچ سکتی ہے، عراق و افغان جنگوں کے دوران قائم مفروضے جدید خطرات کے سامنے ناکافی، ان پر نظرثانی کی جا رہی ہے، سائبر حملے، ڈرونز اور میزائل خطرہ بن گئے، امریکی فوجی اڈوں، مواصلاتی نظام اور رسدی راستوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ ہے۔