کراچی (نیوز ڈیسک) ممبئی میں اجے دیوگن کے گھر پر غیر قانونی تبدیلیوں کیخلاف توڑ پھوڑ کارروائی شروع،جوہو میں اداکار کی رہائش گاہ پر بلدیاتی ادارے کا کریک ڈاؤن،عمارت میں مبینہ تبدیلیاں کارروائی کی وجہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں بلدیہ عظمیٰ ممبئی (بی ایم سی) نے بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی جوہو میں واقع رہائش گاہ پر مبینہ غیرقانونی تبدیلیوں کے خلاف انہدامی کارروائی شروع کر دی ہے۔