لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پی پی اورمسلم لیگ 55 سالوں سے اقتدار کا گیم کھیل رہی ہیں جن جماعتوں کی جڑیں عوام میں ہوتی ہیں وہ ختم نہیں کی جاسکتیں، کے پی کے میں گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی میں مزید گروپ بنانے کی سازش کی جارہی ہیں، وزیر اعلی سہیل آفریدی پر ڈیل کرنے کا الزام تولگایا جارہا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے،عوام آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔