کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ مارکو روبیوبھارت میں طلبہ کریک ڈاؤن کا مسئلہ اٹھائیں، 6ارکان کانگریس نے وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا، جن میں الہان عمر،پرمیلا ، جم میک،راشدہ طلیب، ایلینور ہومز اور جیسس گارسیاشامل ہیں۔غیرقانونی حراستوں پر سوالات،بھارت کے دورے میں انسانی حقوق اور ممکنہ اسلحہ فروخت کے معاملات اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔