ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سے نامعلوم چور جانور لوٹ کر فرار ہو گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے طلحہ عمران سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 22ہزار موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے ناصر کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ماجد مقبول سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 15ہزار موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے چہلیک کے علاقے مشتاق احمد کی موٹرسائیکل گلگشت کے علاقے شعیب کے گھر سے چار تولہ زیورات چاندی و قیمتی ملبوسات آصف لاکھوں کا گھریلوں سامان چوری ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے عاشق سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے تھانہ صدر کے علاقے سعد ان سے دو مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل چھین لی کوتوالی کے علاقے فیصل کا سونا و موبائل قادر پورراں کے علاقے افضل کی موٹرسائیکل مخدوم رشید کے علاقے حسن رضا کا انورٹر چوری ہوگئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے زاہد سے ڈاکو نقدی و موبائل لے گئے صدر شجاع آباد یونس کے گھر سے نقدی 9لاکھ روپے صدر جلالپور کے علاقے مختیار حسین کا موبائل نیوملتان کے علاقے ایاز رسول کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے ماجد شبیر کا گیس میٹر لوہاری گیٹ کے علاقے ہاشم کا موبائل چوری ہوگئے جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ناصر کا موبائل نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔