• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت خواجہ صوفی محمد الطاف حسین نقشبندی مجددیؒ کےعرس کی تقریبات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ صوفی محمد الطاف حسین نقشبندی مجددیؒ کے 33ویں سالانہ عرس کی دو روزہ روحانی تقریبات کا باضابطہ آغاز آج دربار عالیہ مرشدآباد شریف (راج گڑھ، لاہور) میں بعد نمازِ عصر غسل و چادر پوشی سے ہو رہا ہے۔​عرس کی مرکزی تقریب اتوار صبح 9 بجے منعقد ہوگی، جس کی صدارت سربراہ بزم المعصوم پاکستان، الحاج پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی کرینگے۔ اس موقع پر "عالمی میلادِ مصطفیٰ ﷺ و سید الشہداء کانفرنس" کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملتان سے بسوں کا اجتماعی قافلہ آج رات 10 بجے آستانہ عالیہ معصومیہ الطافیہ، پیپلز کالونی سے پیر صوفی محمد خلیل الطافی، پیر صوفی رانا محمد اقبال الطافی، پیر صوفی مرزا افضال حسین الطافی اور صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی الطافی کی زیر قیادت لاہور کے لیے روانہ ہوگا۔
ملتان سے مزید