• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا نارکوٹکس کنٹرول سٹیشنز کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر محمد رضوان خان کا ملتان ڈویژن کے مختلف نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشنز کا دورہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر محمد رضوان خان نے 14اور 15 اکتوبر 2026 کو ملتان ڈویژن کے مختلف نارکوٹکس کنٹرول سٹیشنز کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن ملتان ڈویژن وقار اعظم نے استقبال کیا دورے کے دوران انہوں نے نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کا وزٹ کیا اور افسران و جوانوں سے ملاقات کی دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ سٹیشنز کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہیں منشیات کیخلاف جاری کارروائیوں، فیلڈ آپریشنز اور محکمانہ سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔بریگیڈیئر محمد رضوان خان نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے خاتمے کیلئے پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی، نظم و ضبط اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں اورنوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
ملتان سے مزید