• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگ شاہ چوک پر میں پڑوسی کی فائرنگ، خاتون زخمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ قطب پور کے علاقےناگ شاہ چوک پر میں پڑوسی کی فائرنگ، خاتون زخمی، پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم فرار کاروائی شروع ۔ قطب پور پولیس کو پٹھان والا ناگ شاہ سے مٹھا محمد نے اطلاع دی کہ ہمارے ہمسائے جاوید اور حسنین کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی ہے جاوید اور حسنین نے گھر کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میری والدہ کنیز مائی کو دوگولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید