• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو اہلکار رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ کارروائی اہلکار این ٹی او برانچ ریونیو رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان عمران جاوید اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کارروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران محمد الیاس این ٹی او برانچ ریونیو ملتان کو رقم رشوت 5000 وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 2026-32 تھانہ اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ ملتان درج کر لیا گیا ۔
ملتان سے مزید