ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللّٰہ رحمانی نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ زائرین کو نشانہ بنانا سنگین ترین جرائم میں سے ہے،حوثی دہشت گرد کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا اور معصوم جانوں کو ضائع کرنا جن میں مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے زائرین بھی شامل ہیں، یہ حملے کھلی دہشت گردی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ حرمین شریفین مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا فرمان ہے جو شخص اس میں ظلم کے ساتھ کج روی (یعنی ناحق ظلم وزیادتی) کا ارادہ کرے گا ہم اسے درد ناک عذاب چکھائیں گے۔