• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کا اہلکار رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی اہلکار محکمہ ایکسائز رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹراینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ ملتان مختار حسین اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران محمد عباس اہلکارایکسائز ملتان کو رقم رشوت 25000 وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ملتان سے مزید