ملتان (سٹاف رپورٹر) یوتھ ایئر 2026ءکے سلسلے میں ملتان میں انٹر تحصیل تائیکوانڈو مقابلے اختتام پذیر، ملتان سٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی‘ مقابلوں میں تحصیل ملتان سٹی، ملتان صدر، جلال پور پیروالا اور شجاع آباد کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی، تقریب کے مہمانان خصوصی سابق ٹکٹ ہولڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک انور علی اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ملتان کے سابق صدر ملک رضوان علی تھے، تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں میڈلز، انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک انور علی نے کہا کہ مریم نواز شریف نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات اور مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔