• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ سیفٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار،آخری تاریخ 21 اکتوبر

ملتان (سٹاف رپورٹر)پرائیویٹ سکولوں کے لیے بلڈنگ سیفٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار، 21 اکتوبرآخری تاریخ مقرر ،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےہدایت جاری کردیں، ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق تمام نجی اسکولوں کے مالکان اور پرنسپلز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 21 اکتوبر 2026ء تک اپنے اسکولوں کا بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرائیں، یہ سرٹیفکیٹ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ اسٹرکچرل انجینئرز یا متعلقہ کنسلٹنٹ فرمز سے جاری شدہ ہونا ضروری ہے، حکام کے مطابق انجینئرز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ موقع پر خود جا کر عمارت کا جائزہ لیں اور سرٹیفکیٹ پر اپنا پورا نام، رابطہ نمبر، رجسٹریشن نمبر اور پتہ تحریر کریں، لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولوں کے سرٹیفکیٹس بالترتیب متعلقہ مرادنہ اور زنانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر میں جمع ہوں گے، مقررہ تاریخ تک حکم کی تعمیل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن آرڈیننس 1984ء کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید