• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ قطب پور کے علاقے میںفائرنگ سے خاتون زخمی،مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ قطب پور کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون زخمی، پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔ مضروبہ کنیز مائی نے تحریری طور پر پولیس کو آگاہ کیا کہ گھرکے دروازہ پر دستک ہوئی باہر نکلی تو ملزمان جاوید ، ارشاد عرف شادو ،حسنین باقر نامعلوم آئے تو مقدمہ درج کرانے کی رنجش میں گالم گلوچ کرتے رہے جاوید نے پسٹل سے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے گولی میری ٹانگ پر لگی میں خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگئی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید