ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد خارج کر نے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد وسیم نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے گز شتہ سال مقدمہ نمبر 109/26 درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ منشیات برآمد ہوئی تھی لیکن مقدمہ بے بنیاد اور وہ بے گناہ ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔