• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کے قیام کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سی پی او ملتان اختر فاروق کی زیر صدارت ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تمام ڈویژنل ایس پیز کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور پولیس کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سی پی او اختر فاروق نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور فیلڈ میں پولیسنگ کو مزید مؤثر بنائیں۔
ملتان سے مزید