کراچی(اسٹاف رپورٹر ) علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا احترام ہماری دینی ذمہ داری ہے، اسلام اور مسلمانوں کے نزدیک مقامات مقدسہ بے حد احتزام کے حامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ تمام مقامات مقدسہ کا تقدس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے جڑا ہوا ہے ، سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان جنگ کسی طور بھی مناسب نہیں ، امت مسلمہ کو اس کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔