• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات روز کے اندر کنٹریکٹر کو 80 لاکھ روپے کے واجبات ادا کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے واسا ملتان کے منیجنگ ڈائریکٹر کیخلاف گورنمنٹ کنٹریکٹر اخلاق احمد کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 7روز کے اندر کنٹریکٹر کو 80 لاکھ روپے کے واجبات ادا کریں۔پیٹشنر کے وکیل رانا محمد شکیل نے بتایا کہ واسا ملتان نے اپنے رجسٹرڈ ٹھیکیدار اخلاق احمد سے ایک پراجیکٹ پر کام کرایا مگر اسکے 80 لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ کئے۔حالانکہ اس نے یہ پراجیکٹ طے شدہ معیار کے مطابق مقررہ وقت پر مکمل کیا۔ ادائیگی نہ ہونیکی بنا پر پیٹیشنر شدید مالی بحران کا شکار ہے۔
ملتان سے مزید