کراچی (افضل ندیم ڈوگر )اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ تل ابیب سے ویانا ہوئے بم کی دھمکی پر بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز، مسافروں اور سامان کی 5 گھنٹے تک مکمل تلاشی کے بعد کلیئرنس دی گئی۔ طیارہ رومانیہ اور بلغاریہ کی سرحد پر تھا۔ حفاظتی پروٹوکول کے تحت نیٹو اور بلغاریہ کی فضائیہ کے فائٹر طیاروں نے پرواز کو حصار میں لے لیا تھا اور اسے بحفاظت اتارا۔ بلغاریہ کی سکیورٹی ایجنسیوں اور کرائسز رسپانس ٹیم نے طیارے، 51 مسافروں اور 6 عملے کے ارکان کے سامان کی تفصیلی تلاشی لی۔ پرواز 5 گھنٹے بعد روانہ ہوئی۔