کراچی (افضل ندیم ڈوگر) حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے بعد 10 اکتوبر سے عارضی طور پر بند سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو محدود اور سخت ترین شرائط کے ساتھ فضائی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری تازہ نوٹم نمبر A3650/26 کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی پروازوں کیلئے ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔