کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ پبلک سروس کمیشن کا سی سی ای 2026 کا اسکریننگ ٹیسٹ ملتوی،تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے مشترکہ مقابلے کے امتحان (CCE-2026) کا 24 اکتوبر 2026ء کو منعقد ہونے والا اسکریننگ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی اطلاع کے لیے باضابطہ پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔