کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 8ڈاکومارے گئے،ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہواسامان برآمد ہوا،دو ڈاکو خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں مارے گئے ،تیموریہ پولیس کی شاہین فورس کا نارتھ ناظم آباد میں ڈی سی آفس کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے، زمان ٹاؤن اور شاہ فیصل کالونی میں مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے،اسی طرح شہرکے دیگرعلاقوں میں بھی پولیس مقابلوں میں دو مزید ڈاکومار ے گئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے عظیم پورہ پل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر 5-B/3 میں ریاض سینیٹری اسٹور الحمید اسکول کے قریب شاہین فورس کے جوانوں کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔دو طرفہ فائرنگ اور پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول، چار عدد موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور ایک عدد والیٹ برآمد ہوا ہے۔ہلاک ملزمان کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔پولیس سے مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔دوسری جانب شاہ فیصل کالونی پولیس کے ہاتھوں عظیم پورہ پل کے قریب مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو کو شناخت کرلیا گیا ، چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت 25 سالہ اسامہ کے نام سے کی گئی۔زمان ٹاؤن اور شاہ فیصل کالونی میں مقابلوں میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدنان بخاری نے بتایا کہ کورنگی سیکٹر 51 بی میں شاہین فورس سے مقابلے میں مارے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کو کاشف اور آصف کے نام سے شناخت کرلیا گیا جبکہ مقابلے کے دوران مارے گئے دونوں ڈاکو عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے ، دونوں ڈاکو شہر کے مختلف تھانوں جس میں حیدری ، نیو کراچی ، جوہرآباد ، نیو ٹاؤن ، کلفٹن ، لیاقت آباد ، خواجہ اجمیر نگری ، گلستان جوہر، پاک کالونی ، کورنگی اور شاہ لطیف تھانے کی حدوس میں ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں۔