• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

پشاور،کرک(عارف خٹک )کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،واقعے کے فورا بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس میں دودہشت گرد مارے گئے، علاقے میں بدستور فائرنگ اور سیکیورٹی آپریشن جاری،خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کی ٹیم پر دہشت گردوں کے اچانک حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی عمران الدین اور ایس ایچ او افضل اعوان سمیت 4 اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔ تر جمان کرک پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو سپاہی امجد اور کاظم بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید