• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمام ایئرپورٹ نشانہ، 2 شہید، مدینہ اور ریاض پر ڈرون حملے ناکام

تہران/واشنگٹن (اے ایف پی / نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے معاملے پر جلد کچھ ہونے والا ہے‘ایران امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھا رہا ہے‘دوسری جانب ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران غیر روایتی جنگ کے لیے تیار ہےجبکہ چیف آف اسٹاف علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگردوبارہ حملہ ہواتوفیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔سعودی اتحادی افواج کاکہنا ہے کہ نجران ‘ ریاض اور مدینہ کے مختلف علاقوں میں ڈرونز کوفضاءمیں تباہ کردیاگیا ہے جبکہ حوثی گروہ نے ریاض میں سعودی وزارت دفاع ‘ینبع میں آرامکوتیل تنصیبات ، ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے ۔سعودی حکام کے مطابق دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر حملے میں شہداءکی تعدادبڑھ کر2ہوگئی ہے

اہم خبریں سے مزید