اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے سول سرونٹس اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات جمع کرنے کا عمل تیز کر دیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے ماتحت افسران کا ریکارڈ یکجا کرکے طلب کر لیا ۔ غیر ملکی شہریت، سفری دستاویزات یا غیر ملکی شہری سے شادی سے متعلق معلومات چھپانے یا غلط اعلامیہ جمع کرانے پر متعلقہ افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جا سکے گی۔