اسلام آباد (رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے وقفہ کے بعد آج جمعہ 23 اکتوبر کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، ایوان کے 21 نکاتی ایجنڈے میں مختلف شعبوں سے متعلق قانون سازی اور صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی شامل ہے۔