اسلام آباد (عاطف شیرازی) ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا؛ پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ، اوگرا کےنوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 11 پیسے سے بڑھا کر 391روپے 75پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت 379روپے 31 پیسے سے کم کرکے 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 23 اکتوبر سے ہوگا۔