• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن ٹیم نے تاریخ رقم کردی، 430 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور، انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست

کراچی /راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر/ نمائند ہ جنگ )سری لنکن ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، 430 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کر لیا، انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ون ڈے ٹرائی سیریز کا سنسنی خیز مقابلہ ،انگلش کپتان ہیری بروک کی ڈبل سنچری بھی رائیگاں گئی،سری لنکا کے  کھلاڑی پون رتنائیکےکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے   106 گیندوں پر 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے۔ ون ڈے ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید