کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنیں گے، نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹ بننے سے مسائل حل ہوں گے، ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنائے بغیر مسئلے کا حل نہیں ہے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں 24ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے تیسرے اور اختتامی روز دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبارکباد دیتا ہوں اتنے مشکل حالات میں بیرون ملک سے فارما کمپنیز کو لا رہے ہیں۔