• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے ترکیہ کے جدید ترین سیسمک تحقیقی جہاز کا پرتپاک استقبال

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے ترکیہ کے جدید ترین سیسمک تحقیقی جہاز ’’اورْچ رئیس‘‘ (ORUÇ RE?S) کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جہاز 18 نومبر 2026 کو کراچی بندرگاہ پہنچا، جہاں سے وہ پاکستان کے سمندری حدود میں آف شور سیسمک سروے اور تیل و گیس کے پوشیدہ ذخائر کی تلاش کے لیے اپنے تحقیقی مشن کا آغاز کرے گا۔جدید ترین سیسمک ٹیکنالوجی اور جدید تحقیقی آلات سے لیس اس جہاز کی آمد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔ اس تحقیقی مشن کے ذریعے پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کے ممکنہ ذخائر کی نشاندہی اور توانائی کے نئے وسائل کی تلاش میں مدد ملنے کی توقع ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق جہاز کی آمد بین الاقوامی بحری تعاون کے فروغ اور پاکستان کے توانائی کے مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

اہم خبریں سے مزید