• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، بہترین کارکردگی پر بین الاقوامی معیار کی ISO سرٹیفکیشن حاصل کرلی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی و انتظامی امور میں بہترین کارکردگی پر بین الاقوامی معیار کی آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفکیشن حاصل کر لی ،اعلامیہ کے مطابق یہ پیشرفت سپریم کورٹ کے جاری اصلاحاتی پروگرام بشمول ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، ای فائلنگ، الیکٹرانک مصدقہ نقول اور عوامی سہولت مراکزکی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی، جس سے بالخصوص دور دراز علاقوں کے سائلین کو انصاف تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی ادارہ انٹرسرٹ (INTERCERT) نے 19 نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان کو کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے لیے آئی ایس او (ISO 9001:2015) سرٹیفکیشن جاری کی ، جو سپریم کورٹ کی جاری ادارہ جاتی اور ڈیجیٹل اصلاحات میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اہم خبریں سے مزید