اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سیکریٹری BISPعامر علی احمد کو تفویض سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کے چارج میں توسیع ،جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار عامر عقیق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت،حسن جہانگیرNCCIAمیں تعینات ، رانا حسین طاہر کی خدمات ایف آئی اے ،تقرری کے منتظر، او ایم جی محمد عثمان خالد کی خدمات ایوان صدر کے سپرد ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پا کسان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر عامر علی احمد کو تفویض سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے چارج میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ۔ جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن عامر عقیق خان کا تبادلہ ،انہیں فوری و تاحکم ثانی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔