اسلام آباد(مہتاب حیدر)وزارتِ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ بیرونی اور سیاسی محاذوں پر غیر متوقع دھچکوں کے خدشے کے پیش نظر 6بڑے خطرات ایسے ہیں جو مالی سال 2027 سے 2029 کے درمیانی عرصے میں قرضوں کا بوجھ اور مجموعی مالیاتی ضروریات کم کرنے کے حکومتی منصوبے کو متاثر کرسکتے ہیں۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے گئے قرضوں کے پائیداری کے تجزیے (ڈیٹ سسٹین ایبلٹی اینالیسس) برائے مالی سال 2027 تا 2029 کے مطابق، مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے مجموعی سرکاری اور حکومت کی ضمانت یافتہ قرضوں کی شرح مالی سال 2027 میں 68.6 فیصد سے کم ہوکر مالی سال 2029 میں 64.6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔