کراچی (نیوز ڈیسک) الزائمر کے مریضوں کے دماغ میں اسٹیم سیلز داخل کرنے کا پہلا کامیاب تجربہ،چھ مریضوں پر ابتدائی آزمائش، پانچ کی یادداشت میں بہتری، دماغ کے متاثرہ خلیوں کی مرمت کیلئے نیا طریقہ متعارف، اسٹیم سیلز مریضوں کے اپنے جسم کی چربی سے حاصل، ماہرین نے نتائج حوصلہ افزا قرار دے دئیے، مزید آزمائشیں ہونگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق الزائمر کے علاج کے لیے ایک نئی پیش رفت میں پہلی بار مریضوں کے دماغ میں اسٹیم سیلز داخل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد دماغی خلیوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کرنا ہے۔