اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دسمبر میں بجلی کی قیمت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطا بق کراچی سمیت ملک بھر کےبجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بھاری بوجھ منتقل کیے جانےکا خدشہ ہے،آئندہ ماہ دسمبرمیں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کااضافہ 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک بڑھنےکا تخمینہ ہے، اس وقت ملک بھرکے بجلی صارفین سہ ماہی اورماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2روپے 89 پیسےفی یونٹ اداکررہے ہیں تاہم نومبرکےمقابلےمیں آئندہ ماہ دسمبر میں بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ مزیدایک روپے33 پیسےفی یونٹ تک بڑھنے کا امکان ہےذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو بجلی کی قیمت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی صارفین پر کم سے کم بوجھ منتقل ہو،ذرائع کےمطابق بجلی تقسیم کارکمپنیوں نےجولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا میں درخواست دائر کرکے ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ کا اضافہ آئندہ 3 ماہ کے لیےمانگا ہے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپراسماعت بھی کرچکا ہےجس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے،اس کے علاوہ اکتوبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے لیے کیے جانےکا امکان ہے۔