اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)پاکستان اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے کیے گئے غیر سفارتی اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کو یکسر مسترد کرتا ہے، ایسے بے بنیاد الزامات کسی توجہ کے لائق نہیں ہیں، ریمارکس پاکستان کے داخلی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہیں،انہیں مسترد ہی کیا جاناچاہئے، حوثیوں کے حملے سعودی عرب کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تر جمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ایک بیان اور جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا۔