اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ عدالت نے طلب کیا تو کرپشن کے ثبوت پیش کردو ں گا ، پنجاب میں عوام کرپشن اوربدانتظامی سے نالاں ہیں، میں نے عوام کے جذبات کی بات کی تھی مگر اس کا غلط مطلب لیا گیا،وہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔