• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی اجلاس، آوارہ کتوں، سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،ایوان میں آوارہ کتوں کا ذکر ، آوارہ کتوں کا مسئلہ سنگین ہوگیا،سگ گزیدگی کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا سنگین صحت عامہ کا مسئلہ ہےتفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آوارہ کتوں اور سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات پر ارکان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے کشمور تک کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث پولیو ورکرز کو بھی بچوں کو قطرے پلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ا
اہم خبریں سے مزید