• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہیں، طبی جریدہ

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افرادہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہیں یہ انکشاف پاکستان میں پہلی بار ہڈیوں کے سرطان کی دوا متعارف کرانے کےموقع پر کیا گیا ہے ،گزشتہ روز پاکستان میں پہلی بار ہڈیوں کے پیچیدہ امراض کے حوالے سے دوا کی لانچنگ تقریب میں شوکت خانم ہسپتال کے معروف اینڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر سیدعباس رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہڈیوں کی بیماریاں عموما خاموش ہوتی ہیں اور اس وقت تک یہ بیماری خاموش ہوتی ہے جب تک ہڈی ٹوٹ نہ جائےانہوں نے کہاکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے کے مطابق، پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کے بھربھرے پن) کا شکار ہیں، جن میں خواتین کی تعداد تقریباً 72 لاکھ ہے۔
اسلام آباد سے مزید