• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیز 8 میں تین کاروں کا تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق، کم عمر لڑکی سمیت پانچ زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین کاروں کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق ، کم عمر لڑکی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق یہ افسوسناک فیز 8 کے سیکٹر ای ایکسٹینشن میں ڈولفن چوک کے قریب پیش آیا، جہاں تین تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 20 سالہ نوجوان عبداللہ حبیب موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں ایک 14سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔
اسلام آباد سے مزید