اسلام آباد (ساجد چوہدری ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس میں گریڈ 17 کی آسامیوں پر بھرتی اور محکمانہ ترقی کے تناسب میں تبدیلی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کے تحت براہِ راست بھرتی کا کوٹہ 75 فیصد جبکہ محکمانہ ترقی کے ذریعے بھرتی کا کوٹہ 25 فیصد مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اس سلسلے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے مجوزہ تبدیلی پر آراء اور تجاویز طلب کی گئی ہیں، مراسلے کے مطابق محکمہ آڈیٹر جنرل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تجویز بھجوائی تھی کہ 23 جنوری 1974ء کے آفس میمورنڈم کے پیراگراف 4 (بی) میں ترمیم کرتے ہوئے انٹر ڈپارٹمنٹل کیڈر میں گریڈ 17 کی آسامیوں کے لیے بھرتی کا نیا تناسب مقرر کیا جائے۔