راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے فراڈ کرنے والے ملزم اصغر حسین کو گرفتار کر لیا،حکام کے مطابق ملزم نے شہری فہیم افضل کو پرتگال کے ورک ویزے پر بھجوانے کے نام پر 7لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 225/2026 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔