• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکہ توت خودکش حملہ، 8 تا 10کلو بارود استعمال ہوا

یکہ توت خودکش حملہ، 8 تا 10کلو بارود استعمال ہوا

پشاور کے علاقے یکہ توت میں ہونے والے خودکش حملے میں 8 تا 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: آج اتفاق سے گھر پرتھا، بیٹا ہارون بلور

خود کش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، محکمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیم واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیم نے دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جلسہ گاہ میں داخل ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے: پشاور دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

حملے میں 8 سے 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، خودکش حملہ آور کا ہدف ہارون بلور ہی تھے۔

واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: حلقہ پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

واضح رہے کہ گزشتہ روز اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہوئے خودکش حملے میں پی کے 78 کے پارٹی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔

واقعے میں 62 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بشیر بلور شہید کا سپوت والد کے نقش قدم پر جان کی بازی ہار گیا

خود کش دھماکے کے 10 شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ 20 میں سے 18 شہداء کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

تازہ ترین