• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی ٹیسٹ، پاکستان کیخلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ



پاکستان کے بہترین بولنگ اٹیک کے خلاف مہمان ٹیم بنگلا دیش کی مشکلات سے دوچار بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلا دیش نے ابتدائی 2  وکٹ 3 کے مجموعی اسکور پر کھو دیئے تھے جس کے بعد کپتان مومن الحق اور نجم الحسین نے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹیم کا اسکور 62 رنز تک لے گئے۔

بنگلا دیش کی تیسری وکٹ مومن الحق کی تھی وہ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد 44 رنز بنا کر نجم الحسین بھی پویلین روانہ ہوگئے۔

میچ میں 40 اوور کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنالیے ہیں اور اس کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان اوربنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کےدرمیان دو میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ، دونوں ٹیمیں 16 سال بعد پاک سر زمین پر ٹیسٹ میچ میں مد مقابل ہیں۔

ٹاس کے بعد کپتان اظہر علی کا کہنا تھا بنگلا دیش کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمارے فاسٹ بولر اہم کردار ادا کریں گے۔

پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کھیلنے والے ٹیم کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کررہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود،اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسرشاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

دوسری جانب مہمان ٹیم بنگلا دیش کی قیادت مومن الحق کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، جنم الحسین، محمد  اللہ، متھن، لٹن داس، تاجل اسلام، روبیل حسین، ابو جاید اور عبادت حسین شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بولرز کے لیے سازگار ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف اپنی سرزمین پر 5 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور پانچوں ہی جیتے ہیں ، جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے مابین 10 ٹیسٹ کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان 9 میں فاتح رہا جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا رہا تھا۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم بنگلا دیش نے گزشتہ سال 5 ٹیسٹ کھیلے تھے جس میں اسے افغانستان کے ہاتھوں 224 رنز سےہار کا ذائقہ چکھنا پڑا تھا ، جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ نے دو دو میچوں میں اسے شکست دی تھی۔

تازہ ترین