جنگ گروپ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔
ڈی آئی خان میں جنگ، جیوگروپ کے ایڈیٹران چیف کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جبکہ فاضل پورانڈس ہائی وے پر دینی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
کندھ کوٹ میں سندھ جرنلسٹس کونسل نے جبکہ پاراچنار میں صحافیوں نےاحتجاج کیا۔
باجوڑ میں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس نے احتجاج کیا جبکہ کوہاٹ ،ٹنڈو محمدخان، نوشہرہ، مظفر گڑھ، لودھراں، خانیوال میں صحافیوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، کراچی پریس کلب کی شدید مذمت
یہ بھی پڑھیے: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری صحافت پر حملہ ہے، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے
بہاولپور میں بھی میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کےخلاف پریس کلب کےسامنےاحتجاج ہوا، صحافیوں نےپریس کلب سےیونی ورسٹی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔
ٹنڈوباگو،اوباڑو میں احتجاج میں صحافیوں، سیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
سجاول نیشنل پریس کلب کےصحافیوں نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔
ٹھٹھہ میں مظاہرین نے جیو نیوز کی نشریات کو پرانے نمبروں پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
مٹیاری میں میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کےخلاف صحافی اورسول سوسائٹی نے احتجاجی ریلی نکالی۔
مٹیاری میں ریلی ہالہ پارک سے درگاہ سرور نوح تک نکالی گئی۔
سکھر میں مظاہرے میں پی ایف یوجےکےنائب صدرسمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔
میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کےخلاف کھوئی رٹہ پریس کلب میں احتجاج ہوا، صحافیوں کاجیو،جنگ کےایڈیٹرانچیف کوجلد رہاکرنے کرنےکامطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ لاہور احتساب عدالت نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے انہیں 25 مارچ تک کے لئے نیب کی تحویل میں دے دیا ہے۔