• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وبا اعلیٰ تعلیمی شعبوں کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل"موضوع پر بین الاقوامی پروگرام ہونگے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ تعلیمی اداروں پر مشتمل پاکستانی جامعات کے پہلے کنسورشیم، انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم "کرونا وبا کی وجہ سے اعلی تعلیمی شعبوں کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل"موضوع پر بین الاقوامی پروگرام شروع کرے گا۔حس میں دنیا بھر کے علمی راہنماؤں کے ذریعہ تعلیم و تربیت کے نئے طریقوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد کرنے اور نوجوانوں کو نئے تعلیمی اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کی طرف انٹرایکٹو سیشنز شامل ہوں گے۔ انٹریونیورسٹیز کنسورشیم IUCPSS پاکستان کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئر پرسن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر و دو بہترین ماہر تعلیم پروفیسر جاوید لغاری اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی کے تعاون سے 2012 میں قائم کیا گیا تھا۔

تازہ ترین