اپوزيشن جماعتوں کے اتحاد سے قائم ہونے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کا آج ہونے والا ویڈیو لنک اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا یہ اجلاس مولانا فضل الرحمان کی عدم دستیابی پر ملتوی کیا گيا۔
مولانا فضل الرحمٰن کشمیر کے دورے پر ہیں، جہاں ویڈيو لنک کی سہولت موجود نہیں ہے، تاہم اب یہ اجلاس کل ہوگا۔