• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا کیخلاف نوٹیفکیشن، پی پی رہنما کی فریق بننے کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی شہری و بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں ملک چھوڑنے کے لیے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹی فکیشن کے خلاف کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری افتخار کی فریق بننے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کی۔

چوہدری افتخار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سنتھیا رچی بغیر ویزے کے پاکستان میں قیام نہیں کر سکتیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری روکے جانے کے کیس میں متاثرہ فریق ہیں۔

چوہدری افتخار کی دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں حقائق کو چھپایا ہے، کیس میں ہمیں فریق بنایا جائے۔


واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کو 2 ستمبر کو 15 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے سنتھیا رچی کی ملک بدری روکتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد روک رکھا ہے۔

تازہ ترین